ابنا: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل والری اموس نے مرکزی افریقہ کی صورتال کو ابتر قرار دیتے ہوئے اس ملک میں انسانی المیے پر قابو پانے کیلئے مزید کوششیں بروئے کار لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ مرکزی افریقہ کے بحران نے اس ملک کو زوال کے خطرے سے دوچار کردیا ہے اور اگر فوری طور پر موثر اقدامات عمل میں نہیں لائے گئے تو مزید خونریزی کا شدید خطرہ لاحق ہوجائے گا۔اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ اعداد و شمار میں بتایا گيا ہے کہ مرکزی افریقہ میں جاری بحران کے نتیجے میں ابتک لگ بھگ تین لاکہ شہری، پڑوس کے ملکوں میں فرار کرچکے ہیں اور اگر صورت حال پر قابو نہیں پایا گیا تو پناہ گزینوں کا ایک بڑا ریلہ، بہ نکلنے کا خطرہ پیدا ہوجائیگا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی افریقہ کو مزید مالی امداد کی ضرورت ہے اور اگر اس ملک کی بنیای ضروریات پر توجہ نہیں دی گئی تو اس ملک میں خوراک کی قلّت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512088
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل والری اموس نے مرکزی افریقہ کی صورتال کو ابتر قرار دیتے ہوئے اس ملک میں انسانی المیے پر قابو پانے کیلئے مزید کوششیں بروئے کار لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے